سعودی عرب کی سیاحت پر آنے والے غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے

دبئی :سعودی عرب کی وزارت سیاحت قومی ورثہ اتھارٹی نے غیر ملکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ آنے والے دنوں میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی طرف سے بھی اس کی منظوری دے دی جائے گی۔ العربیہ کے مطابق وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیر وسیاحت کی غرض سے آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ ویزے عالمی سیاحتی کمپنیوں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے الگ سے سیاحتی ویزا جاری کیا جانا قومی اقتصادی تبدیلی کے پروگرام 2020 کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی ثقافتی ورثے کو اقتصادی فواید اور قومی آمدنی میں اضافے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں اقتصادی ترقی کے پروگرام 2020 کے تحت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے الگ سے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔
قومی اقتصادی تبدیلی پروگرام برائے 2020 کے وضع کردہ روڈ میپ پرعمل درآمد سے پرائیوٹ سیکٹر کو ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، ملکی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ksa to issue tourist visa to foreigners in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply