سعودی عرب نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی

ریاض:سعودی عرب نے پیر کے روز غزہ پٹی پر پر امن احتجاج کر رہے غیر مسلح فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے پر ،جس میں کم ا زکم59فلسطینی ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،اسرائیل کو لتاڑا۔

وزارت خارجہ کے ذریعہ کے مطابق سعودی حکومت غیر مسلح احتجاجی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے ہلاکت خیز حملے کی شدت سے مذمت کرتی ہے۔ذریعہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو تشدد کو ختم کرانے اور فلسطینی بھائیوں کے تحفظ کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینی چاہیے۔

ذریعہ نے فلسطینی کاز اور بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق جائز حقوق کی بحالی میں فلسطینی عوام کی جدو جہد کی حمایت کرنے سعودی عرب کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا۔

Title: ksa condemns israelis for firing on unarmed palestinians | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply