روس کا فاکس نیوز چینل سے معافی مانگنے کا مطالبہ،چینل کے اینکر نے روس کو 2023تک انتظار کرنے کہا

ماسکو:روس کی حکومت نے امریکہ کے ممتاز فاکس نیوز چینل سے صدر ولادمیر پوتن پر کئے گئے شرمناک تبصرے پر معافی مانگنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک انٹرویو کے دوران چینل کے اینکربل او ریلی نے مسٹر پوٹن کو’قاتل‘ قرار دیا تھا۔ دراصل وہ مسٹر ٹرمپ پر یہ واضح کرنے کا دباؤ ڈال رہے تھے کہ آخر وہ مسٹر پوٹن کی اتنی عزت کیوں کرتے ہیں۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے کل نامہ نگاروں سے کہا”فاکس ٹی وی کمپنی کی جانب سے مسٹرپوتن پر کیا گیا یہ تبصرہ توہین آمیز اور ناقابل قبول ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ٹی وی چینل اس کیلئے افسوس کا اظہار کرے“۔
ادھر چینل کے اینکر نے روسی حکومت کے اس اصرار کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا”میں اس سمت میں سوچ رہا ہوں لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا اور میں کم سے کم 2023 تک معافی مانگ لوں گا“۔ مسٹر پوتن کے ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بہت سے مخالفین کے قتل کے احکامات دیے ہیں۔ گزشتہ سال جنوری میں ایک برطانوی عدالت نے کہا تھا کہ روسی صدر نے انٹیلی جنس ایجنسی کے جی بی کے سابق ایجنٹ الیگزینڈر لتوینکو کا لندن میں قتل کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پوتن کو مجرم ٹھہرایا جائے۔ مسٹرپوتن کے بارے میں امریکہ میں مسٹر ٹرمپ کے خیالات پر کافی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا الزام ہے کہ روس نے کمپیوٹر ہیکنگ کرواکر مسٹر ٹرمپ کی جیت میں مدد کی ہے۔
اتوار کو مسٹر ٹرمپ سے ایک انٹرویو کے دوران جب مسٹرپوتن پر لگے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے چینل سے ہی ایک سوال پوچھ لیا کہ کیا امریکہ خود بھی معصوم ہے اور اس نے خود بھی کافی غلطیاں کی ہیں۔ اس بات کے سلسلے میں کچھ ریپبلکن ممبران پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ دونوں ملک کے رہنماؤں کی سوچ میں کافی فرق ہے۔ ویسٹ ووڈ ون اسپورٹ ریڈیو پر اتوار کو ہی مسٹر ٹرمپ سے ان کے جوابات پر جب وضاحت کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا مجھے کچھ بھی واضح نہیں کرنا ہے اور یہ سوال بھی ہے کہ کیا آپ مسٹرپوتن کی عزت کرتے ہیں، آخر کار وہ ایک بڑے ملک کے سربراہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kremlin asks fox news to apologize to putin after oreilly calls him a killer in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply