جنوبی کوریا کے مسافر طیارے کو جاپان میں ہنگامی حالات میں بحفاظت اتار لیاگیا

Korean Air flight lands safely after smoke in cockpit scare
ٹوکیو: جنوبی کوریا کے ایک طیارے کے کاک پٹ میں آج دھواں نکلنے کے واقعہ کے بعد اسے جنوبی جاپان کے فکوکاہوائی اڈے پر ہنگامی حالت میں اتارا گیا۔ شہری ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ محکمہ کے حکام نے کہا کہ پائلٹ نے بوئنگ 737 طیارے کے کاک پٹ سے دھواں نکلنے کے بارے میں فکوکا ہوائی اڈے کو اطلاع دی۔اس میں کسی مسافر کے زخمی ہونے یا آگ کی کوئی خبر نہیں ہے۔
تمام 162 مسافروں اور عملے کے ارکان کوحفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا۔ ٹرانسپورٹ کی وزارت کے حکام نے کہا کہ کاک پٹ میں دھواں نکلنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکاہے۔ فکوکامیں شہری ہوا بازی بیورو کے ایک اہلکار نے کہا کہ جب ہوائی جہاز اترا گیا تو دھواں نکلنا بند ہو گیا۔ طیارے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔