اسرئیل سے دوستی دغابازی اور ناقابل فراموش و فاش غلطی ہوگی: سعودی عرب کوخامنہ ای کا انتباہ

تہران: ڈھکے چھپے انداز میں سعودی عرب کو تنبیہہ کرتے ہوئے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو اسرائیل سے پینگیں بڑھائے گا وہ ”دغا بازی“ اور” ناقابل فراموش و معافی غلطی ہوگی“۔
ایرانی رہبر اعظم نے غزہ دہشت گرد گروپ کے رہنما اسماعیل عبدالسلام حنییہ کے نام اپنے مکتوب میں صیہونی ریاست کے خلاف حماس کی جنگ میں حماس کی حمایت کرنے کا عہد کیا۔خامنہ ای کے یہ بیانات سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس بیان کے دو روز بعد آئے ہیں جس میں بن سلمان نے تسلیم کیا تھاکہ’ اسرائیل کوبھی اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق حاصل ہے‘۔
اور کہا تھا کہ مسئلہ کا افہام و تفہیم کے ساتھ دو ریاستی حل کے بعد اپنی مملکت اور صہیونی ریاست کے درمیان مستقبل میں سفارتی رشتوں کے امکانات کے لیے تعریفوں کے پل باندھے جارہے تھے۔تسلسل سے کیے گئے اپنے ٹوئیٹس میں خامنہ ای نے کہا فریبی، دروغ گو، دھوکے باز اور غاصب حکومت (اسرائیل) کے ساتھ مذاکرات ایسی ناقابل فراموش اور فاش غلطی ہوگی جو فلسطینی کاز کی جیت روک دے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرب سربراہان مملکت کا دھوکے اور فریب کا عمل ،جس کا پردہ بتدریج چاک ہو رہا ہے،اسی مقصد کی تکمیل کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح کے کوئی تعلقات نہیں ہیں اور سعودی عرب اس صیہونی رہاست کو تسلیم بھی نہیں کرتا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ہفتہ کے اوائل میں32سالہ سعودی ولیعہد نے دی اٹلانٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے خامنہ ای کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ”ہٹلر جیسے ہیں“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: knocking saudis khamenei calls interacting with israel betrayal backs hamas in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply