فرانس میں خنجر برداروں نے چرچ میں گھس کر داعش نعرہ لگا تے ہوئے پادری کا سر قلم کر دیا

پیرس: خنجر بردار دہشت گردوں نے فرانس کے صوبہ نور مینڈی کے ایک چرچ پر حملہ کر دیا ۔اور وہاں گھس کر وہاں موجود ننوں کو یرغمال بنانے کے بعد ایک پادری کا گلا کاٹ دیا۔
خنجر لہراتے ہوئے چرچ کے اندر گھسنے والوں نے پہلے تو 86سالہ پادری،ننوں اور اور دیگر موجود افراد کو یرغمال بنایا۔جب پولس موقع پر پہنچی تو ان خنجر برداروں نے داعش زندہ باد نعرہ لگا کر بوڑھے پادری کا نرخرہ کاٹ دیا ۔
پادری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔لیکن اس دوران پولس نے سرعت سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں خنجر برداروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعہ کا علم ہوتے ہی وزیر داخلہ برنارڈ کازینیوے چرچ روانہ ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Knifemen slit priests throat in normandy church in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply