شاہ سلمان کا ترکی میں والہانہ استقبال، اردوغان سے اہم امور پر تبادلہ خیال

انقرہ: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود تنظیم اسلامی کانفرنس کے 13ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچ گئے۔ جہاںانقرہ ہوائی اڈے پر صدر ترکی رجب طیب اردوغان نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔توقع ہے کہ اپنے ترکی میں قیام کے دوران شاہ سلمان اور اردوغان سیکورٹی تجارت اور اقتصادیات سمیت مختلف شعبہ حیات میں جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے یکساں دلچسپی والے کئی دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔شاہ سلمان کی ترکی میں ان کے شایان شان مہمان نوازی کرتے ہوئے حکومت ترکی نے ہوٹل میں ان کے2روزہ قیام کے لیے تقریباً10ملین ڈالر خرچ کیے ہیں اور 500لکژری کاروں کا ایک قافلہ ان کے لیے کرایے پر حاصل کیا ہے۔
میڈیا کے رپورٹ کے مطابق انقرہ میں اپنے استقبال کے لیے ایک ہفتہ تک کی گئیں زبردست تیاریوں کے بعد شاہ سلمان انقرہ پہنچے۔انقرہ کے جے ڈبلیو میریاٹ میں 450مربع میٹر کے وسیع و عریض سوئٹ کی کھرکیوں پر بلٹ پروف شیشے جڑے گئے ہیں جبکہ سوئٹ کی دیواروں پر ایسا سمنٹ لگایا گیا ہے جس پر بم کابھی اثرنہیں ہوسکتا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان کی آمد کے موقع پر کی جانے والی تیاریوں میں تعاون دینے کے لیے 300سعودی حکام شاہ سلمان کی آمد سے ایک ہفتہ قبل ہی ترکی پہنچ گئے تھے۔ شاہ سلمان دو روز انقرہ میں قیام کر کے بدھ کی شام استنبول روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ تنظیم اسلامی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kings visit to bolster turkey ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply