بدعنوانی کے خلاف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں نزاہہ کا وفد سعودی عرب کی نمائندگی کرے گا

جدہ: بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار داد کی منظور ی کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں قومی انسداد بدعنوانی کمیشن (نزاہہ) کا یک وفد سعودی عرب کی نمائندگی کرے گا۔

اس اجلاس میں یو این جی اے کے صدر میروسلوف لاجکیک ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریز اور منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر یوری فیدوتوف بھی شرکت کریں گے۔

افتتاحی اجلاس میں بد عنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل آوری میں قابل ذکر پیش رفت اور بہترین طریقوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔ یہ قرار داد سعودی عرب سمیت184ملکوں نے منظور کی تھی۔

اجلاس کا اختتام لاجکیک کی تقریر سے ہو گا۔نزاہہ کے صدر اور سعودی وفد کے قائد ڈاکٹر خالد بن عبدالمحسن ال محسین مقامی و بین الاقوامی سطح پر مملکت سعودی عرب کی انسداد بد عنوانی مساعی پر خصوصی طور پر زور دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kingdoms anti corruption chief leads saudi delegation at un general assembly in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply