قطر کے خلاف اقدامات کا مقصد خلیجی تعاون کونسل کو بچانا اور خطے میں امن قائم کرنا ہے:سعودی کابینہ

جدہ: خادم حرمین شریفین اور فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور کابینہ کے اراکین نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولیعہد اور نائب وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر انہیں مبارکباد دی۔ جدہ کے قصر السلام میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان نے ولیعہد کو ہر محاذ پر کامیابی کی دعا دی۔شاہ سلمان نے شہزادہ محمدبن نائف کا بھی دین اسلام اور وطن کے تئیں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس سمت کی گئی ان کی کوششوں پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ اجلاس میں 28ویں روزے کو مکہ میں حرم شریف کو نشانہ بناکر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔
اجلاس میںسعودی عرب کی جانب سے قطر پر مزید الزامات عائد کئے گئے ۔ شاہ سلمان کی صدارت میں ہوئے وزارتی کونسل کے اجلاس میں کابینہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین میں دوریاں اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔سعودی وزارتی کونسل کا مزید کہنا ہے کہ قطر خلیج فارس کونسل کو ناکام بنانا چاہتا ہے جبکہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب عمارات کی جانب سے قطر کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کا مقصد خلیج فارس تعاون کونسل کو بچانا اور خطے میں امن و امن قائم کرنا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے ایک ماہ قبل قطر کے ساتھ تمام تر تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King wishes success to new crown prince in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply