شاہ سلمان کی مسلم ممالک سے فلسطین، شام اور یمن کا بحران دورکرنے میں تعاون کی اپیل

استنبول: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین، شام اور یمن کا بحران دور اور دنیا بھر میں دہشت گردی مخالف کوششوں میں اضافہ کرنے کی پر زور اپیل کی۔انہوں نے جمعرات کے روز یہاں تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے 13ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام عرب امن مساعی اور بین الاقوامی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنیوا 1اور سلامتی کونسل کی قرار داد 2254کے فیصلوں کی روشنی شام کا بحران دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں اور ساتھ ہی لیبیا کا بحران ختم کرنے کے لیے موجودہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔شاہ سلمان نے اجلاس میں موجود رہنماو¿ں سے، جن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان بھی موجود تھے، مزید کہا کہ جہاں تک یمن کا تعلق ہے تو ہم سلامتی کونسل کی قرار داد 2216پر عمل آوری کے ایک جزو کے طور پر کویت میں ہونے والی مشاورت کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال اس کی متقاضی ہے کہ عالم اسلام دہشت گردی کے بڑھتے رجحان کے خلاف پہلے سے زیادہ جدوجہد کرے اور نوجوان نسل کو دہشت گردی کی راہ اختیار کرنے سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسند گروپ نئی نسل کو یہ جھوٹ بول کر گمراہ کر رہے ہیں کہ وہ تحفظ اسلام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salmans oic call fix palestine syria and yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply