ایک ہزارشہدائے مصر کے لواحقین شاہ سلمان کے مہمانوں کے طور پر حج کریں گے

قاہرہ: مصر میں مادر وطن کی حفاظت میں جان قربان کرنے والے ایک ہزار سیکورٹی اہلکاروں کے لواحقین خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج ادا کریں گے۔
سعودی سفیر متعین مصر احمد بن عبد العزیز قتان نے کہا کہ شاہ سلمان نے متعلقہ اداروں کو فرمان جاری کر کے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کو مناسک حج کی ادائیگی سہولت سے کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salman to host 1000 families of egyptian martyrs in performing hajj in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply