خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل الزیانی نے شاہ سلمان سے ملاقات کی

جدہ:خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف رشید بن الزیانی نے یہاں خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی اور مقدس ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران خلیجی خطہ کے حوالے سے کئی معاملات زیر بحث آئے۔

ایک علیحدہ ملاقات میں مختلف ممالک کے فراءنے شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔شاہ نے جیبوتی کے سفیر ضیاءالدین سعید باماخراما ، اریٹیریا کے سفیر محمد عمرمحمود، عمان کے سفیر احمد بن ہلال البوسیدی، ارجنٹائن کے سفیر جیمے سرگیو سیردا ، آسٹریائی سفیر گریگر کوسلر ،سنگاپور کے سفیرلارنس اینڈرسن،آسٹریلیائی سفیر رالف کنگ اور کناڈیائی سفیر ڈینس ہوراک کو بھی شرف ملاقات بخشا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salman receives gcc secretary general in jeddah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply