شاہ سلمان نے شاہی محل میں شہزادوں ، وزیروں اور مفتی اعظم کی مہمان نوازی کی

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے پیر کے روز الیمامہ محل میں شہزادوں، وزیروں،مفتی اعظم ، دانشوروں اور شہریوں کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب تلاوت قرآن پاک سے ہوئی ۔

تقریب میں شہزادہ سعد بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر اور دیگر سینیئر شہزادوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوگنڈا کی یوم آزادی کی سالگرہ پر وہاں کے صدر یوویری کگوتا موسیونی کا علیحدہ پیغام تہنیت ارسال کیاشاہ اور ولیعہد شہزادہ نے صدر یوگانڈا کو عمدہ صحت و تندرستی اور مسرت اور ان کے عوام کی تیزی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salman receives dignitaries in riyadh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply