شاہ سلمان نے آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ایک آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کر کے ان سے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتا ہے۔
فلسطینی سربراہ مملکت سے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں شاہ سلمان نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور یروشلم کو آزادفلسطین کا دارلخلافہ بنانے کی ان کی خواہش کی حمایت کرتے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔
صدر عباس نے شاہ کا شکریہ اداکیا اور فلسطینیوں کے تئیں سعودی عرب کی تاریخی حمایت پر اظہار مسرت کیا۔گذشتہ سال سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلمکو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیے جانے کے فیصلہ کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر منصفانہ بتایا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salman reaffirms saudi support for independent palestinian state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply