شاہ سلمان اور مراکش کے بادشاہ نے ایران کی نکیل کسنے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

ریاض : خادم حرمین شریفین اور فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور مراکش کے شاہ محمد ششم نے حکومت ایران کے جارحانہ رویہ کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط کوششوں اور مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ سلمان نے شاہ مراکش سے تبادلہ خیال کے دوران اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب کسی بھی ایسے خطرے کے خلاف جو مراکش کی سلامتی ، استحکام اور وعلاقائی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے مراکش کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے حکومت ایران کے جارحانہ رجحان، عرب ممالک میں اس کی اور اس کے ایجنٹوں کی مدا خلت اور عالم عرب کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی اس کی پا لیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط کوششوں اور اپنے موقف میں یکسانیت و ہم خیالی کی اہمیت پر زور دیا۔ وا ضح ہو کہ مراکش نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہاس کے ملک کی علیحدگی پسند تنظیم پولساریو فرنٹ کی حمایت کرنے کے باعث ایران کے ساتھ اپنے تمام تعلقات منقطع کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: king salman moroccan king discuss coordinating efforts to contain iran threats in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply