سعودی عرب نے انقرہ کار بم دھماکہ کی مذمت کی

جدہ: سعودی عرب نے ترکی کے شہر انقرہ میں بدھ کو ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکہ کی ، جس میں28افراد ہلاک ہوئے تھے،سخت مذمت کی اور شام کے بحران میں ایک نئے اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا. خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور نائب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اس بم دھماکہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر ترکی رجب طیب اردوغان کو تعزیتی پیغامات ارسال کیے۔ان دونوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے مخلصانہ تعزیت کی اور اور اللہ بزرگ و برتر سے ان کو غریق رحمت کرنے روح کو ابدی سکون بخشنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کسی بھی شکل کی دہشت گردی کو مسترد کرنے کے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہیں اور اس کا قلع قمع کرنے اور اس سے نمٹنے میں بین الاقوامی مساعی کی اہمیت سمجھتے ہیں۔جمعرات کو ترکی نے کہا تھا کہ اس کار بم دھماکہ میں جو فوجی گاڑیوں کے قافلہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا اور جس میں28افراد ہلاک ہو گئے تھے،اندرون ملک اور شام میں سرگرم کرد انتہا پسندوں ہاتھ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salman condemns ankara car bomb blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply