ڈینش ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سے ریاض میں شاہی محل میں ڈنمارک کے ولی عہد شہزادہ فریڈریک ہنری آندرے سے ہمہ جہت تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔شاہ سلمان نے شہزادہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے اعزاز میں محل کے اندر ظہرانے کا اہتمام کیا۔ولیعہد شہزادے کے ہمراہ ان کی اہلیہ شہزادی میری کے علاوہ سینیئر وزرا بشمول وزیر خارجہ مرسٹیان جنسن اور اعلیٰ اختیاراتی حکومتی افسران اور سینیئر بزنس ایکزیکٹیوز پر مشتمل ایک بڑا وفد بھی آیا ہے۔ ولیعہد شہزادہ کا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے استقبال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King salman and danish crown prince reviewed bilateral relations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply