سعودی وزیر داخلہ کا بحرین پہنچنے پر والہانہ استقبال

منامہ: سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود دورہ بحرین پر منامہ پہنچ گئے جہاں امیر بحرین شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز نے خادن حرمین شریفین اور فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شاہ بحرین کو نیک خواشات و تہنیتی پیغام پیش کیا۔شاہ حماد نے مملکت بحرین اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون اور رابطے کی مضبوط بنیادوں پر مبنی تاریخی اور ابدی تعلقات کی گہرائیوں پر زوردیا ۔
شاہ بحرین نے بحرین کی حمایت میں شاہ سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب کے کھلے موقف کو سراہتے ہوئے نشاندہی کی کہ بحرین اور سعودی عرب کے درمیان رشتے دوممالک کے درمیان اصولوں بھائی چارے، ہم آہنگی اور یکجہتی پر مبنی عمدہ تعلقات کا نمونہ ہیں۔
شاہ حماد نے چھ ملکوں کے درمیان یکساں خیالات اور خلیج تعاون کونسل کی مشترکہ کارروائی و کوششوں کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King of bahrain receives saudi interior minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply