شاہ سلمان نے سعودی انتظامیہ کوغیر ملکی ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی

دبئی:خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودنے سعودی انتظامیہ کو ملک میں کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے غیر ملکی مزدوروں کے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے ، جن میں خاص طور سے ہندستانی اور فلپائنی مزدور شامل ہیں۔
شاہ سلمان نے محنت اور سماجی ترقی کے وزیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزارت مالیات کے ساتھ تعاون کرکے حکومت کے تنخواہ تحفظ پروگرام کے مطابق حکومت کے ساتھ قرار والی کمپنیوں پر مزدوروں کے بقایا تنخواہ ادا کرنے کا دباؤ ڈالنے کے لئے تمام ضروری اقدام کریں۔ شاہ کا بیان مزدوروں کو کئی مہینوں تک اجرت نہ ملنے کی شکایات کے بعد سامنے آیا ہے۔ .تعمیراتی کمپنی ”سعودی اوگر“ کے ہزاروں مزدوروں کو گزشتہ نو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔
شاہ سلمان نے وزیر محنت کو پھنسے ہوئے مزدوروں کو فوراً قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔ ہندستان اور فلپائن نے نیز ان ممالک کے سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن”سعودی اوگر“ میں کام کر رہے اپنے ہم وطنوںکو کھانا مہیا کررہے ہیں۔
ہندستانی وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے کچھ دنوں پہلے ہندوستانیوں کے مسائل کے حل کے واسطے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔ فی الحال 7700 ہندستانی مزدور سعودی عرب کے 20 کیمپوں میںمقیم ہیں۔ ہندستانی سفارت خانے سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں رہنے والے ہندوستانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King issues directives to resolve all cases of unpaid salaries in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply