شاہ فیصل ایوارڈ2019جیتنے والوں کے ناموںکا اعلان کر دیا گیا

ریاض: 2019کے شاہ فیصل ایوارڈز پانے والوں کے ناموں کا بدھ کی شب اعلان کر دیا گیا۔مختلف شعبہ ہائے حیات میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے جن افراد اور اداروں کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے ان کے ناموںکا اعلان شہزادہ خالد الفیصل نے الفیصلیہ ہوٹل میں کیا۔41سال سے دیا جارہا یہ ایوارڈ پانچ زمروں کے لیے وقف ہے جس میں خدمت اسلام ،اسلامی اسٹڈیز،عربی زبان اور ثقافت، طب اور سائنس شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ پانے والوںمیں ایک سوڈانی یونیورسٹی ،سائنسداں اور ما ہرین تعلیم شامل ہیں۔اسلام کی خدمت کا ایوارڈ خرطوم کی انٹرنیشنل یونیورسٹی آف افریقہ کو دیا گیا ہے۔عربی زبان و ثقافت ایوارڈ مراکش کے عبد العالی محمد عزریری اور مصر کے پروفیسر محمود فہمی حجازی کو دیا گیا۔طب کی دنیا میں نمایاںخدمات انجام دینے کے اعتراف میں امریکہ کے پروفیسر بیونرینو اوسلین اور پروفیسر اسٹیون ایل ٹیٹیل بوم کو ،سائنس کے شعبہ میں امریکہ کے ہی پروفیسر ایلن جوزف بارڈ اور پروفیسر جین ایم جے فیشٹ کو کیمسٹری کے میدان میں کارنامے انجام دینے پر فیصل ایواڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ شاہ فیصل ایوارڈ (کے ایف پی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل کے مطابق اسلامک اسٹڈیز کا ایوارڈ روک لیا گیا کیونکہ امیدواروںکا کام ایوارڈ جیتنے کے لیے مقررہ معیار پر کھرا نہیں اترا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King faisal prize 2019 winners announced in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment