شاہ سلمان نے شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کی 50ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی

جدہ:خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے بدھ کی شام میں شاہ عبد العزیزیونیورسٹی میں شاہ فیصل کانفرنس سینٹر میں منعقد یونیورسٹی کی50ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔
شاہ سلمان نے تقریبات کے موقع پر لگائی گئی نمائش کے پویلنیوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ان تاریخی اور جدید تصاویر کے بارے میں بتایا گیا جو بزبان بے زبانی یونیورسٹی کے قیام سے اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں کو بیان کر رہی ہیں۔
تقریب کے دوران شاہ سلمان نے یونیورسٹی کے توسیعیپراجکٹوں کے تیسرے مرحلہ کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی کیمپس اور اس کی شاخوں میں 11.5بلین سعودی ریال کی لاگت سے کئی پراجکٹوں کے سنگ بنیاد رکھے ۔
یونیورسٹی نے شاہ سلمان کو اسلامی اتحاد کو فروغ دینے کے میدان میں اعزازی ڈگری سے بھی سرفراز کیا۔تقریب میں شاہ سلمان کے علاوہ شرکت کرنے والی دیگر شخصیات میں امیر مکہ و خادم حرمین شریفین کے مشیر خالد الفیصل، سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ شہزادہ سلطان بن سلمان،گورنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد ، وزیر تعلیم احمد العیسیٰ اور کئی دیگر افسران شامل تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: King attends golden jubilee of king abdulaziz university in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply