شمالی کوریا کی دوسری طاقت ور ترین شخصیت صدر کم جونگ کے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ہلاک

سیول : معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون کے ایک اعلیٰ مشیر کو سزائے موت دے دی گئی۔ رپورٹوں کے مطابق ہوانگ پیونگ سو وپراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں اور انہیں گذشتہ دو ماہ سے کسی عوامی تقریب میں نہیں دیکھا گیا۔واضح رہے کہ ہوانگ کم کے نورتنوں میں ان کی وہی حیثیت تھی جو اکبر کے مقربین میں راجہ بیربل کی تھی۔
اور ا نہیں شمالی کوریا کی فوج میں وائس مارشل کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ان کی پراسرار گمشدگی کے باعث یہ افواہ گشت کر رہی ہے کہ شمالی کوریائی ڈیتھ اسکواڈ نے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔شمالی کوریا سے موصول خبر کے مطابق بہت ممکن ہے کہ ان کے خلاف رشوت خوری کے الزامات کے پیش نظر انہیں ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے کر دیا گیا ہو۔
جاپان کی یوناپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی سراغرساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائس مارشل ہوانگ اور ان کے نائب کم وان ہونگ کو فوج کے جنرل پولٹ بیورو سے بر طرف کر نے کے بعد موت کی سزا سنادی گئی تھی۔

Title: kim jong uns right hand man killed by north korean death squad | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply