ملک کے اقتداراعلیٰ کو خطرہ ہونے پر ہی ایٹمی اسلحہ استعمال کیا جائے گا:شمالی کوریا

سیول(جنوبی کوریا) : معروف خبر رساں ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک اپنا ایٹمی اسلحہ استعمال نہیں کرے گا جب تک کہ حملہ آور طاقتیں ہیم اس کے خلاف جوہری ہتھیار وں کا استعمال کر کے اس کی خود مختاری اور وجودکے لیے خطرہ نہ پیدا کر دیں۔انہوں نے اس خیالات کا اظہار جمعہ سے شروع ہونے والے حکمراں ورکرز پارٹی کے پیونگ یان میں ہونے والے ساتویں اجلاس میں کیا۔
کم نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا اپنی ایٹمی عدم توسیع اسلحہ ذمہ داریوں کو دیانتداری سے پورا کرے گا اور عالمی سطح پر ایٹمی اسلحہ کو تباہ کرنے پر آمادہ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اپنی15منٹ کی تقریر میں کم نے ملک کی ایٹمی ترقی کو سراہا اور کہا کہ اس سے دنیا اور دشمنوں میں ہمارے عزت و توقیر بڑھی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے تھرمنیوکلیئر اسلحہ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے اس نے اپنی ایٹمی صلاحیتوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: kim jong un well only use nuclear weapons if sovereignty threatened in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply