شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے چھوٹی بہن کو پولٹ بیورو کا رکن بنا دیا

سیول: (یو این آئی) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اون نے ملک کی حکمراں جماعت کے ایک اہم اجلاس میں اپنی چھوٹی بہن کم یو جونگ کو ترقی دے کر پولٹ بیوروکا متبادل رکن نامزد کیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق، مسٹرکم جونگ نے ہفتے کے روز سینئر پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جس میں مسٹرکم کی چھوٹی بہن کم یو جونگ کو سینٹرل کمیٹی کے پولٹ بیوروکا متبادل رکن بنایا گیا۔کم جونگ اپنے فیصلے پولٹ بیورو کے ذریعہ ہی لیتے ہیں۔
مسٹر کم جونگ نے پارٹی کے درجنوں حکام کی موجودگی میں دارالحکومت پیانگ یانگ میں کم جو یونگ کو پارٹی کاپولٹ بیوروکا متبادل رکن نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
30 سالہ کم جو یونگ اس سے قبل بھی متعدد اہم عہدوں پرفائز رہی ہیں۔ واضح رہے کہ نیوکلیائی ٹیسٹ کی وجہ سے دنیا سے الگ تھلگ پڑے اس ملک کا اقتدار1948 سے ہی کم فیملی کے پاس ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kim jong un promotes sister at key north korea ruling party summit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply