شمالی کوریائی صدر نے ٹرمپ کو ’بے وقوف بوڑھا‘قرار دیتے ہوئے ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا

نیویارک: (رائٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے کے اعلان کے فوری بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے ٹرمپ کو ”سٹھیا گیا بوڑھا“ کہا اور یہ بھی کہا کہ اس کا نیوکلیائی اور میزائلی پروگرام جاری رہے گا اور وہ امریکہ کے خلاف دیگر اقدامات پر سنجیدگی سے غور و خوض کرے گا۔
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں اپنے پہلے خطاب کے دوران شمالی کوریا کو برباد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں راکٹ مین کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کم کو معلوم نہیں کہ وہ خودکشی کی راہ پر چل رہے ہیں۔
امریکی صدر نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سینٹرل بینک نے دیگر چینی بینکوں کو پیانگ یانگ کے ساتھ کاروبار بند کرنے کے لئے کہا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نیوکلیائی تجربات کرنے پر نئی پابندیاں لگائی تھیں۔ سلامتی کونسل 2006 سے اب تک نو مرتبہ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kim jong un just called trump a dotard heres what that means in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply