ملیشیا ہائی کورٹ میں کم جونگ نام قتل کیس کی سماعت دو اکتوبر کو ہوگی

کوالالمپور:ملائیشیا کے ہائی کورٹ نے آج کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کی ملزمین دو خواتین کے خلاف کیس کی سماعت دو اکتوبر کو شروع ہوگی۔
مسٹر نام کو گزشتہ 13 فروری کو کوالالمپور ایئرپورٹ پر ایک کیمیکل ’وی ایکس‘کا استعمال کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کی دونوں ملزمین انڈونیشیا کی سیت سیتی ایسیاہ (25) اور ویت نام کی ڈوان تھی ہونگو (28) کو آج ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کی تاریخ 2اکتوبر طے کی ہے۔ اگر ان دونوں کا جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kim jong nam murder trial set for oct 2 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply