شمالی کوریائی صدر کے بھائی نے حملہ کے بعد 20منٹ میں دم توڑ دیا

کوالالمپور: ملائیشیا نے کہا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نَیم کی موت ان پر ہوئے حملے کے 20 منٹ کے اندر ہی ہو گئی تھی۔ ملائشیا کے وزیرِ صحت سبرامایم سانتھاسیوم نے آج پریس کانفرنس میں کہا، ’ان پر ہوئے حملے کے 20 منٹ بعد ہی ایمبولینس میں ان کی موت ہو گئی۔ وہ ?ل?ن? میں بے ہوش ہو گئے تھے۔‘شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کا گذشتہ 13 فروری کو ہوائی اڈے پر زہر دے کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس حملے کو انجام دینے کے لئے دو مشتبہ خواتین کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کم جونگ نیم کے قتل میں زہریلے کیمیکل کو استعمال کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ وی ایکس ایک غیر معمولی تباہ کن کیمیائی ہتھیار ہے اور اس کا ایک قطرہ بھی انسانی جلد پر گرنے سے انسان مر سکتا ہے۔ یہ کیمیکل جلد کے راستے انسانی جسم میں داخل ہو کر نظامِ اعصاب کو تباہ کر دیتا ہے۔ ملائشیا کے وزیرِ صحت سبرامایم سانتھاسیوم کے مطابق اس مہلک حملے کے بعد کوئی دوائی کارگر ثابت نہیں ہو سکتی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کے قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشیا کی سیتی ایسیاہ نامی ایک خاتون نے 25 فروری کو حکام کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ سمجھی تھیں کہ انھیں یہ ‘شرارت’ کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انھیں ایک مزاحیہ ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے لیے 90 ڈالر کم جونگ نام کے چہرے پر ‘بے بی آئل’ ملنے کے لیے دیے گئے تھے۔ ملائیشیا کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے اپنے ہاتھوں پر زہریلا مادہ ملا اور پھر ان ہاتھوں سے کم کا چہرہ پونچھ دیا لیکن اگر ایسا ہوتا تو وہ دونوں بھی اسی وقت مر چکی ہوتیں۔
اس صورتحال میں بظاہر لگتا یہی ہے کہ جس کپڑے سے کم کا چہرہ صاف کیا گیا اس پر وی ایکس کی بہت کم مقدار جو ممکنہ طور پر صرف ایک قطرہ بھی ہو سکتی ہے، موجود تھی۔ لیکن یہ کام کسی بھی طرح آسان نہیں تھا۔ مجرموں نے اس کی مشق کی ہو گی کہ قطرہ کم کو چھوئے لیکن وہ خود اس سے محفوظ رہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ مجرموں نے 13 فروری سے پہلے شاپنگ مالز میں اس کام کی مشق کی ہوگی۔

Title: kim jong nam died within 20 minutes autopsy shows | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply