شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کے سوتیلے بھائی پر حملے کی فوٹیج سی سی ٹی وی پر

کوالالمپور: جاپان کے فوجی ٹیلی ویژن پر آج جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے چہرے پر کوئی زہریلا مادہ پھینکتے نظر آ رہی ہے۔کم جونگ نیم پر گذشتہ پیر کو کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مکاؤ جانے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔ حملے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی موت ہو گئی۔ ملائیشیا پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ایک ویت نام کی اور انڈونشیا کی ایک ایک خاتون اور ملائیشیا وشمالی کوریا کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ اس کے علاوہ حملے کے دن ملک سے باہر فرار ہونے والے چار دیگر لوگوں کی بھی تلاش جا رہی ہے۔ مختلف ویب سائٹس پر بھی جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید قمیض میں ملبوس ایک خاتون ایک مرد کے چہرے پر اپنے دونوں ہاتھوں سے جھپٹتی نظر آ رہی ہے۔
فوٹیج میں حملے کے وقت ایک دوسری خاتون بھی مخالف سمت سے آ تے دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کیا وہ بھی حملے میں شریک تھی۔ ان کے قتل کے بعد ملائیشیا اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تلخی بڑھ گئی ہے کیونکہ اس نے ملائیشیا حکومت کو مسٹر نیم کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے کو کہا تھا جسے ملائیشیا نے مسترد کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر نیم کا قتل شمالی کوریا کے انٹیلی جنس ایجنٹوں نے کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم وانگ کیو اہن نے آج اپنی قومی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ تقریبا ًطے ہے کہ ان کے قتل کے پیچھے شمالی کوریا کا ہاتھ ہے۔ مسٹر نیم شمالی کوریا کے آنجہانی حکمران کم جونگ II کے بڑے بیٹے تھے۔وہ چینی حکومت کے تحفظ میں مکاؤ علاقے میں رہ رہے تھے اور ملک پر ایک خاندان کے قبضہ کی بابت عوامی طور سے کافی بیان بازی کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kim jong nam death japanese network releases purported cctv footage in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply