اسلام کے نام پر دہشت گردی سے امن پسند مسلمانوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں:شیخ حسینہ

اسلام کے نام پر دہشت گردی سے امن پسند مسلمانوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں:شیخ حسینہ
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی سے مذہب کے وقار کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی سے پوری دنیا میں امن پسند مسلمانوں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
انہوں نے آج ڈھاکہ کے اشکونہ حج کیمپ میں حج تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ گمراہ نوجوان جب بے قصور اور معصوم لوگوں کا قتل کرتے ہیں تو اسے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔
معصوم لوگوں کے قتل سے اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے۔ دہشت گرد اپنی حرکتوں سے دوسروں کے لئے پریشانی پیدا کررہے ہیں۔