ترکی میں ایرانی شہریوں کا اغوا کرنے والا گروہ بے نقاب

انقرہ: ترک انٹیلی جنس اہلکاروں کے بھیس میں اغوا کار ایرانی شہریوں کو اغوا کر کے استنبول کے ایازاگا لے گئے۔ ترک روزنامہ سوژو کے مطابق ان ایرانی شہریوں کو اگرچہ30گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا لیکن اغوا کاروں نے ان کے 5لاکھ یورو کی مالیت کے اثاثہ جات ضبط کر لیے۔
اپنی رہائی کے بعد ایرانی تاجروں کی جانب سے پولس میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد ترک پولس نے فوراً ہی تحقیقات شروع کر دی۔ اور جس ہوٹل میں یہ اغوا کار قیام پذیر تھے اس کے باہر نصب کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن کو چیک کرنے کے بعد ان اغوا کاروں کی گرفتاری عمل میں آسکی ۔ٹی وی فوٹیج دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان اغوا کاروں میں سے دو برطانوی شہری تھے ۔
خفیہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ترک پولس نے ایک بلجیم، دو ایرانیوں اور تین ترک شہریوں کو جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے اراکین تھے گرفتار کر لیا۔

Title: kidnappers of iranian nationals busted in turkey | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply