خیبر پختون خوا افغانوں کا صوبہ ہے :پشتون لیڈر

کابل: ایک پشتون لیڈر محمود خان اچک زئی نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی افغان پناہ گزینوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے دو ٹوک لہجہ میں کہا کہ خیبر پختون خوا افغانوں کو صوبہ ہے اور وہ وہاں بے خوف و خطر رہ سکتے ہیں۔ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اچک زئی نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کے کسی بھی حصہ مین افغانوں کو پریشان کیا جائے تو وہ بے دھرک خیبر پختون خوا صوبہ میں چلے آئیں جہاں ان سے کوئی پناہ گزیں کارڈ دکھانے نہیںکہے گا۔
انہوںنے کہا کہ تورخم سرحد تنازعہ کو پاکستان اور افغانستان کو مل کر حل کرنا چاہیے اور اگر نہیں کر سکتے تو یہ تنازعہ امریکہ اور چین کو سونپ دیا جائے وہ دو ہفتہ کے اندر اسے حل کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ تورخم سرحدی تنازعہ کے باعث ہی پاکستان افغان پناہ گزینوں کو عتاب کا شکار بنا رہا ہے اور ملک سے بھگا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ افغان پناہ گزینوں پر یہ دباؤ کوئی نئی بات نہیں ہے ماضی مٰن بھی پاکستان پناہ گزینوں کے ساتھ ایسی ہی بدسلوکی کرتا رہاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khyber pakhtunkhwa belongs to afghans achakzai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply