وزیر خارجہ پاکستان نے تہران میں صدر ایران روحانی سے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا

تہران:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے قصر صدارت میں ملاقات کر کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حال ہی میں اعلان کر دہ پالیسی کی روشنی میںخطہ کی تازہ ترین صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ تبادلہ خیال کے دورانخطے کے مسائل اور بحرانوں نز پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون میں اضافہ کرنے کے معاملہ کومشترکہ جدوجہد کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایوان صدر میں ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ باہر سے مسلط کردہ کوئی بھی حل علاقائی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتا جبکہ علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کے لئے علاقائی راہ حل کی ضرورت ہے۔ملاقات میں ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت خطے کی مشکلات کا حل علاقائی ہے اور بیرونی طاقتیں ان معاملات کو کبھی حل ہوتے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و سلامتی کے قیام میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان خطے کے دو اہم اور موثر ممالک ہیں جبکہ تہران اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس اہم دور ہ ایران میں خواجہ آصف کے ہمراہ سیاسی اور اقتصادی وفود بھی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khawaja asif talks regional security with iran president rouhani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply