پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی عدالت عالیہ سے نااہل قرار دے دیے گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) قیادت والی حکومت ابھی زپنے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے صدمہ سے ہی باہر نہیں آئی تھی کہ اس کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو اسلام آبادہائی کورٹ کی ایک تین رکنی بنچ نے آئین کی دفعہ 62(1) (f) اور1976کے قانون 99(1) (f) کے تحت نااہل قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)لیڈر عثمان ڈار کی عذر داری پر فیصلہ سناتے ہوئے تین رکنی بنچ نے، جو جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تھی،اپنے فیصلہ میں کہا کہ ہم اعلانکرتے ہیں کہ چونکہ مدعا علیہہ نے آئین کی دفعہ62(1)(f) میں مذکور شرائط کو پورا نہیں کیا اس لیے وہ 2013کے عام انتخابات میں این اے110-سے الیکشنلڑنے کے اہل نہیں ہیں۔فیصلہ میں مزید کہا گیاکہ اس عدالت کے رجسٹرار کو ہدایت کی جاتی ہے مدعا علیہ کی پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دیے جانےکا اعلان کرنے کے لیے کہ وہ اس فیصلہ کی مصدقہ نقل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیں۔عدالت نے یہہدایت بھی کہ اس کی ایک نقل اطلاعاً قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھی بھیج دیں۔ واضح ہو کہ خواجہ محمد آصف سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں۔ وہ کئی بارقومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ 2013 میں پی ایم ایل این نے انہیں ا±س وقت وزیر دفاع مقرر کیا جب عدالت نے پاکستان کے وزیر دفاع کو طلب کیا کیونکہ طلبی کے وقت وزارت دفاع کا قلمدان وزیر اعظم نواز شریف اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔انقلاب مارچ کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مداخلت سے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے دوران شہید ہونے والے 14 افراد کے قتل اور 90 سے زائد کے شدید زخمی ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khawaja asif disqualified under article 621f ihc rules with a heavy heart in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply