ایران میں مظاہروں کے پس پشت ایران دشمن عناصر کا ہاتھ: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای نے پیٹرل ،گیس اور ایندھن کے نرخوں میں،جن کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، اضافہ کو حق بجانب قرار دیا۔

انہوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ بلا شبہاس فیصلہ سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہوئی ہو گی لیکن یہ جو آتشزنی کی وارداتیں اور تخریبی کارروائیاں کی جارہی ہیں وہ ہمارے عوام نہیں غنڈے اور ایران دشمن عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا اسلامی انقلاب کے مخالفین اور ایران کے دشمنوں نے ہمیشہ تخریبی کارروائیاں کیں اور تشدد کرتے رہے اور آج بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس سے کچھ مسائل کھڑے ہوئے ،کئی لوگوں کی جانیں گئیں اور کچھ مراکز اور ادارے تباہ کر دیے گئے۔

واضح ہو کہ حکومت ایرانا کی جانب سے گیس کی قیمت10ہزار ریال فی لیٹر سے 15ہزار ریال فی لیٹر کر دیے جانے اور ایندھن پر راش لگا دیے جانے کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران سکٹ اقتصادی بحران میں مبتلا ہے جس کے باعث گیس پیٹرل اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافہ کرنا پڑا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khameni blames fuel protests on irans enemies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.