عراق داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ پر اعتبار نہ کرے:آیت اللہ خامنہ ای

لندن: ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ایسے کوئی اقدامات نہ کریں جو ایرانی حمایت یافتہ شیعہ نیم فوجی گروپ کو کمزور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے عرق کا استحکام خطرہ میںپڑ جائے گا۔ تہران میں ایک میٹنگ میں خامنہ ای نے کہا کہ یہ ملیشیاز انتہا پسند گروپوں کے خلاف مزاحمت میں عراق کی اصل طاقت ہیں۔
اور عراق کو داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ 2014میں جب عراقی فوج اور پولس ڈویژنوں نے وسیع پیمانے پر انحراف کیا تھا تو الحشد شعبیی کے نام سے معروف شیعہ ملیشیازنے ہی داعش پر حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔اور اسی وقت سے ایران حمایت یافتہ ملیشیاز داعش کے خلاف نبرد آزما ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khamenei warns iraq not to trust us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply