نئی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کو کوئی پریشانی نہیں: آیت اللہ خامنہ ای

بیروت: ایران کے مختار کل رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو چنداں فکر نہیں ہے اور نہ ہی اسے کوئی پریشانی لاحق ہے۔

اس ہفتہ ایران پر جو نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اس کے بعد دنیا بھر کے بینکوں اور بیشتر کمپنیوں نے ایران سے کاروبار کرنا بند کر دیا۔صد ر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا تھاکہ جو کمپنیاں ایرن سے تجارتی تعلقات و لین دین رکھیں گی امریکہ سے نکال باہر کی جائیں گی۔

رہبر اعظم کی ویب سائٹ خمینی ڈاٹ آئی آر (Khamenei.ir )میں خمینی گذشتہ ہفتہ کی تقریروں میں سے ایک تقریر کے حوالے سے کہا گیا کہ جہاں تک ایران کی صورت حال کا تعلق ہے تو فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔

واضح ہو کہ ٹرمپ نے منگل کے روز ٹوئیٹ کیا تھاکہ نئی پابندیاں، جو 2015میں ایران اور عالمی طالقتوںکے درمیان ہوئے جوہری معاہدے کے بعد اٹھالی گئی تھیں ،اب تک کی عائد کی طگئی پابندیوں میں سب سے زیادہ سخت ہیں۔

ایران نے یکطرفہ امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی مذمت کی ۔ایران کے سفیر متعین اقوام متحدہ غلام علی خوش رو نے برطانیہ کے اخبار گارجئین سے کہا کہ ٹرمپ تین سال قبل ووٹنگ عمل سے گذرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کرکے ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: khamenei says iran does not have anything to be concerned about in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply