ایران امریکہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے: علی اکبر ولایتی

انقرہ (ترکی): رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنئی کے ایک اعلیٰ مشیر نے کہا ہے کہ ایران حالیہ بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی روشنی میں امریکی دھمکیوں سےجو ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو محدود رکھنے کے لیے ہیں، مرعوب ہونے یا گھٹنے ٹیک دینے والا نہیں ہے۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ناتجربہ کار شخص(امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ) نے ایران کو دھمکی دی ہے۔انہون نے کہا کہ حکومت امریکہ سمجھ جاےگی کہ ایران کو دھمکی دینا فضول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کے لیے کسی ملک کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khamenei adviser belittles us threat over iran missile test fars in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply