امریکی سفیر برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اشرف غنی سے ملاقات کی

کابل: امریکی ایلچی برائے افغان مفاہمتی و امن عمل زلمے خلیل زاد نے صدر افغانستان اشرف غنی کو افغان امن عمل کے حوالے سے اپنے حالیہ علاقائی دوروں ے کے بارے میں بتایا۔

قصر صدارت ےا آر جی پیلیس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر غنی نے امریکی ایلچی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد سے آج ملاقات کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو عبد اللہ عبداللہ بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔

اے آر جی پیلیس کے مطابق سفیر خلیل زاد نے خطہ کے جن ممالک کا دورہ کیا ہے اس کی تفصیل بتانے کے ساتھ مستقبل میں جن ممالک کا دورہ کرنا ہے اس کے حوالے سے بھی بات کی۔

اگرچہ اس ضمن میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی لیکن بیان میں یہ ضرور بتایا گیاکہ صدر غنی نے امریکی سفیر کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت اس پر زر دیتے ہوئے کہ حکومت امن مذاکرات شروع کرنے پابند ہے جنیوا کانفرنس میں مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر چکی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khalilzad briefs ghani on his recent trips regarding afghan peace in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment