منی لانڈرنگ معاملہ میں خالدہ ضیاکے بیٹے کو 7 سال کی جیل

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک اعلی عدالت نے آج منی لانڈرنگ کے جرم میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاکے بیٹے کو سات سال قید کی سزا سنائی۔ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کے بیٹے کو اس الزام سے بری کرنے کے ذیلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
یہ اطلاع انسداد بدعنوانی بیورو کے وکیل نے دی۔سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاکے بیٹے 51 سالہ طارق رحمان کو سابق وزیر اعظم کا سیاسی جانشین تصور کیا جاتا ہے۔انسداد بدعنوانی بیورو کے وکیل خورشید عالم خان نے کہاکہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
سال 2013 میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے خالدہ ضیاکے بیٹے کو بری کردیا تھا۔ طارق رحمان کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دوست غیاث الدین المامون کے ساتھ مل کر 26 لاکھ ڈالر کی رقم سنگاپور بھیجی تھی۔
ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں ان کے خلاف الزام کو درست پایا۔ ان کے وکیل نے، جو اس وقت لندن میں ہیں، کہاکہ فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khaleda zias son handed 7 years jail in money laundering case in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply