مالی بدعنوانی معاملہ میں خالدہ ضیا عدالت میں حاضر

ڈھاکہ:بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءضیاءخیراتی ٹرسٹ میں کرپشن کے معاملہ میں اپنا بیان صفائی درج کرانے جمعرات کے روز ڈھاکہ کے بخشی بازار میں تشکیل دی گئی خصوصی جج کی عدالت3- میں پیش ہو گئیں۔
خصوصی عدالت 3-کے جج ابو احمد جمعدار نے19مئی کو خالدہ ضیاءکو حکم دیا تھا کہ وہ مقدمہ میں32گواہوں کے بیانات کے خلاف اپنے دفاع میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں حاضر ہوں۔انسداد بدعنوانی کمیشن نے8اگست 2011کو ایک کرپشن کیس درج کر کے خالدہ اور تین دیگر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ٹرسٹ قائم کر نے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khaleda zia appears before dhaka court for self defence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply