افغانستان کے ننگر ہار میں لمبے بالوں والا صدام سے معروف دہشت گرد پکڑا گیا

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں افغان فوج کی کارروائی میں دہشت گردگروپ کا وہ خونخوار دہشت گرد پکڑا گیا جو لمبے بالوں والا صدام کے نام سے معروف تھا۔ صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ کو افغان انتیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے نازیاں ضلع سے گرفتار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدام خالد کے نام سے بھی معروف تھا۔ اور ننگر ہار صوبہ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرمی سے ملوث تھا۔
صدام نے اپنے جرائم اور فوجی چوکیوں ، اسکولوں ، اسپتالوں اور دیگر عوامی بہبود کے اداروں پر مربوط حملوں سمیتبڑی دہشت گردانہ وارداتوں مٰں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
ملک کے مشرق میں واقع ننگر ہار نسبتاً پر سکون شہر ہے لیکن ادھر کچھ برسوں سے حکومت مخالف مسلح دہشت گرد بشمول طالبان اور داعش کے انتہاپسند اس صوبہ کے کچھ دور افتادہ مقامات میں اپنے پیرجمانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Key terrorist famous as the long haired saddam arrested in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply