افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ میں حقانی نیٹ ورک کا سینئر کمانڈر مارا گیا

پشاور:ابھی حال ہی میں پاکستان کے´صوبہ بلوچستان میں ایک ڈرون حملہ ، جس میں طالبا ن سربراہ ملا اختر منصور مارے گئے تھے، کرنے کے بعد امریکہ نے افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکہ نے یہ ڈرون حملہ جمعرات کو افغانستان کے پکتیکا صوبہ میں کیا جس میں خونخوار دہشت گرد گروہ حقانی نیٹ ورک کا ایک بڑا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون حملے میں جو کمانڈر مارا گیا اس کا نام سراج الدین خادمی ہے اور وہ حقانی نیٹ ورک کافوج کمانڈر ہونے کے علاوہ جنوب مشرقی پکتیکا صوبہ میں کوئٹہ شوریٰ کا رکن بھی تھا۔
جنوب مشرقی خطہ کے ایک پولس کمانڈر اسد اللہ شیر زاد نے کہا کہ یہ ڈرون حملہ جمعرات کو علی الصباح خادمی اور اس کے ایک ساتھی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ تاہم افغان طالبان نے جس سے کہ حقانی نیٹ ورک ووابستہ ہے، ڈرون حملہ میں کمانڈر کی ہلاکت کی ہنوز تصدیق نہیں کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Key haqqani network commander killed in us drone strike in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply