سلامتی پر مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری حسب پروگرام بنگلہ دیش پہنچ گئے

ڈھاکہ:امریکی وزیر خارجہ جان کیری پروگرام کے مطابق بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے جہاں وہ مسلم انتہاپسند جنگجوؤں کی طرف سے مسلسل دہشت گردانہ واقعات کے بعد سلامتی کے تعاون، معاشی ترقی اور حقوق انسانی کے مسائل پر بات چیت کرنے والے ہیں۔
مسٹر جان کیری وزیر اعظم شیخ حسینہ کے علاوہ اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ بطور وزیر خارجہ مسٹر جان کیری کا یہ پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔ امریکہ اور بنگلہ دیش کے درمیان سلامتی کے تعاون کی بات نئی نہیں ہے۔ حکومت بنگلہ دیش کا موقف ہے کہ حالیہ قاتلانہ حملے جن میں غیر مسلموں کو نشانہ بنایاگیاہے اندرون ملک سرگرم انتہاپسند گروپوں کی کارستانی ہے۔
جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ قاتلانہ واقعات میں داعش اور القاعدہ کا نشان ظاہر ہوتا ہے اور اس کو خدشہ ہے کہ اس طرح کے حملوں کی پاداش میں ملک سے بیرونی سرمایہ کار واپس جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو راجدھانی کے ایک ریستوراں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی ہے ، جس میں بیشتر غیرمسلموں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بنگلہ دیشی پولس کا خیال ہے کہ اس حملے کو انجام دینے میں اس جماعت ا لمجاہدین بنگلہ دیش کا ہاتھ ہے جس نے داعش کے ساتھ بیعت کررکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry visits bangladesh for talks on security in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply