امریکی وزیر خارجہ کی حوثی باغیوں کوجنگ بندی کا احترام کرنے کی تلقین

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج یمن کے حوثی باغیوں سے جنگ بندی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو راکٹ حملوں سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدیل الزبیر سے ملاقات کے بعد مسٹر کیری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے امریکی قانون،جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹیررزم ایکٹ(جیسٹا) کا نفاذ کرنے کی کوشش کی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جے اے ایس ٹی کے تحت سر زمین امریکہ پر ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مارے گئے امریکی عوام کے اہل خانہ کو ان ملکوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور ان سے معاوضہ مانگنے کا حق حاصل ہے، جو اس حملے کے ذمہ دارہیں۔اس قانون سے سعودی حکومت سے معاوضہ لینے کے لیے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry urges houthis to keep ceasefire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply