جان کیری آ ئندہ ہفتہ ہندوستان و بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری مختلف عالمی، اسٹریٹجک اور تجارتی مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے اگلے ہفتے ہندوستان اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ نے آج اس بات کی اطلاع دی۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق 29 اگست کو سب سے پہلے مسٹر کیری ڈھاکہ جائیں گے۔ مختلف بین الاقوامی مسائل پر بڑھتے ہوئے امریکی-بنگلہ دیش تعاون کے علاوہ ترقی، سیکورٹی اور انسانی حقوق جیسے موضوعات پر بات چیت کے لئے 29 اگست کو مسٹر کیری ڈھاکہ میں سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔ 29 سے 31 اگست تک مسٹر کیری ہندوستان میں ہوں گے۔
ہندوستان میں مسٹر کیری دونوں ممالک کے سینئر حکام کے ساتھ ہند امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک اور تجارتی موضوعات پر بات چیت کے لئے ہونے والی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
اس دوران مسٹر کیری اور امریکی وزیر تجارت پینی پر یزکر وزیر خارجہ سشما سوراج اور کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیر نرملا سیتا رمن سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دونوں ممالک کے دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مشترکہ سلامتی اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملی اور تجارتی بات چیت ایک اہم دو طرفہ پلیٹ فارم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry to visit india bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply