کیری آئندہ ہفتہ کینیا، نائجیریا اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے اگلے ہفتے کینیا، نائیجیریا اور سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے آج بتایا کہ مسٹر کیری علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کے لیے اگلے ہفتے ان تین ممالک کا سفر کریں گے۔
جان کربی نے بتایا کہ مسٹر کیری سب سے پہلے کینیا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صومالیہ کے سیاسی عدم استحکام اور سوڈان کے امن عمل پر مختلف نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ نائیجیریا روانہ ہوں گے جہاں وہ نائجریائی صدر محمد بوھاری سے ملاقات کے دوران بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر کیری اپنے سفر کے آخری مرحلے میں سعودی عرب جائیں گے۔ جہان وہ سعودی حکام کے علاوہ خلیج کے مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ یمن میں جاری کشمکش پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry to travel to kenya nigeria and saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply