امریکی وزیر خارجہ جان کیری مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں شرکت کریں گے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری فرانس کے زیر اہتمام 15جنوری کو ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ان کے ترجمان کے اس اعلان سے امریکہ سے پہلے ہی سے ناراض اسرائیل اور زیادہ طیش میں آسکتا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ آیا اسرائیل اور فلسطین کو پھر سے مذاکرات کرنے پر آمادہ کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔اور معطل امن مذاکرات کس طرح پھر شروع کیے جا سکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو بار بار اس کانفرنس کی تجویز کو مسترد کرتے آرہے ہیں۔ اس کانفرنس میں اسرائیل شرکت کر رہا ہے اور نہ ہی فلسطین۔ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کو ڈر ہے کہ اس اجلاس سے وہسفارتی سطح پر اور بھی الگ تھلگپڑجائے گا۔اقوام متحدہکی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بستیوں کے قیام کی مذمت کے چند ہفتوں بعد ہی یہ کانفرنس دو ملکی امن معاہدہ کو عالمی حمایت کو اجاگرکرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry to attend middle east peace conference in paris in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply