امریکہ نے سعودی عرب سے یمن کے کمیونٹی سینٹر پر حملہ کا معاملہ اٹھایا

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر خارجہ سے بات کرکے یمن میں ایک کمیونٹی سنٹر کو ہدف بنا کر فضائی حملے کے سلسلے میں اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ کل مسٹر کیری نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عدیل الجبیر سے بات چیت کی اور اس حملے کی فوری تحقیقات شروع کرنے کی سلمان کے عزم کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کیری نے بن سلمان سے ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہونے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ سعودی قیادت والے اتحاد کے جنگجو طیارے نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک کمیونٹی سنٹر کو ہدف بنا کر فضائی حملے کئے تھے جس میں اقوام متحدہ کے مطابق 140 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کو حمایت دینے پر نظرثانی کی بات کہی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry speaks to saudi leaders over yemen strike state department in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply