ڈونالڈ ٹرمپ کو غیر ملکی رہنماؤں سے بات کرنے سے پہلے خارجہ امور کے افسروں سے مشاورت کرنی چاہیے : جان کیری

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی ٹیم کو غیر ملکی رہنماؤں سے رابطہ کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے مشورہ لینا چاہیے۔ ایک پروگرام میں کیری نے کہا ”مسٹر ٹرمپ کی غیر ملکی رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت سے پہلے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ کس ملک کے کون سے رہنما سے بات کرنی ہے اس کے بارے میں ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی“۔
انہوں نے کہا ”مجھے لگتا ہے ایسے کسی بھی مذاکرات سے پہلے وزارت خارجہ سے رائے لینی چاہیے، یہ الگ بات ہے کہ آپ اس پر عمل کریں یا نہ کریں۔ جو لوگ یہاں کام کر رہے ہیں وہ کافی طویل وقت سے یہاں ہیں اور انہیں دنیا کی موجودہ صورت حال اور حالات کے ساتھ ساتھ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے بارے میں زیادہ معلومات ہے۔
واضح ر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے تائیوان کی صدر سائی اینگ وین سے فون پر بات چیت کی تھی جس کی چین نے مخالفت کی۔ یہ سوال بھی اٹھ رہا کہ کیا مسٹر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی ہوگی 1979 میں امریکہ کے اس وقت کے صدر جمی کارٹر کے بعد مسٹر ٹرمپ پہلے منتخب صدر ہیں جنہوں نے تائیوان کے رہنما سے بات کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry says would be valuable for trump to seek advice before calls in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply