امریکی وزیر خارجہ وینزوئیلا پہنچے

کارٹگینا( کولمبیا): امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کی۔ مسٹر کیری کے وزیر خارجہ کے طور پر مسٹر مادورو سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل ا سیٹس اور مارکسی باغی لیڈر ٹمو چیکو کولمبیا میں 52 سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی اور تشدد کو ختم کرنے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کے لئے منعقدہ تقریب کے دوران فرصت میں کل مسٹر کیری نے مسٹر مادورو سے ملاقات کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مسٹر مادورو سے ملاقات سے کچھ گھنٹے پہلے صحافیوں سے کہا مجھے امید ہے کہ ہم ایک سنجیدہ مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے اس ملاقات کے سلسلے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی ہے۔ تاہم وینزویلا امریکہ کی پالیسی کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبیا میں خانہ جنگی کی وجہ سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد لوگ مارے گئے اور ملک کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry meets venezuelas maduro amid vote tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply